اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہاہے کہ پاکستان کو اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، کامیابی کیلئے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے ، (ن)لیگ جی ٹی روڈ اور پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی پارٹی ہے ،پاکستانی عوام عمران خان کے عاشق ہیں ،تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی ۔اوورسیزپاکستانیزکنوونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک مشکل ملک ہے،اندرونی چیلنجزکا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ روس اورامریکہ افغانستان میں گئیتوپاکستان کوشدید نقصان ہوا،مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے ،کامیابی کیلئے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ بل گیٹس نے واپس جانے کے بعد مجھے خط لکھا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ پاکستان نے ثابت کیاملکرکسی بھی مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں،ملک کیاندرمسلم لیگ ن بنیادی طورپرجی ٹی روڈ کی پارٹی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پیپلز پارٹی اندرونی سندھ کی پارٹی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف خیبرسے کراچی تک کی پارٹی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستانی عوام عمران خان کے عاشق ہیں ،پی ٹی آئی 2018 میں سب سیزیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہے،عمران خان واحد شخصیت ہیں جنہوں نیملک کومتحد کیا ہوا ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ عمران خان کی حکومت تمام ریاستی ادارے کیلئے ملکرکام کررہی ہے،ماضی میں حکومتوں نے اداروں کواپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ہماری حکومت کسی ملک کیساتھ حالات خراب نہیں کرنا چاہتے ،عمران خان نے وہ فیصلہ کرنا ہے جو قوم کی ضرورت ہے ،اس لیے سب سے پہلے گھرانا نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...