حکومت کو اپنی عددی پوزیشن پر یقین ہے تو ارکان سے ووٹ کا حق کیوں چھین رہی ہے؟ شیری رحمان

0
134

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت کو اپنی عددی پوزیشن پر یقین ہے تو ارکان سے ووٹ کا حق کیوں چھین رہی ہے؟ ۔اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی جانب سے عدم اعتماد کے دن ڈی چوک پر جلسہ کرنے اور ارکان کو جلسے سے گزر کر پارلیمنٹ جانے کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو اپنی عددی پوزیشن پر یقین ہے تو ارکان سے ووٹ کا حق کیوں چھین رہی ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ارکان کو دھمکیاں دینا اور ان کو ووٹ سے روکنا آئین اور ضوابط کی خلاف ورزی ہے، مصنوعی اور عارضی اکثریت پر بنی حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ لگتا ہے ان کے مانگے تانگے کے ووٹ بھی کم پڑ گئے ہیں، ان کی دھمکیاں اور بیانات عدم اعتماد کی کامیابی کا اظہار ہے۔ انہوںنے کہاکہ دھاندلی اور آر ٹی ایس کی خرابی کے نتیجے میں بننے والی حادثاتی حکومت کا انجام یہی ہونا تھا۔