اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی ،مولانا فضل الرحمن کی کارکنوں کو تیار رہنے کی کال

0
176

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی ،جمعیت علمائے اسلام (ف )کے کارکنان کو مولانا فضل الرحمان کی تیار رہنے کی کال دیدی ۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف )راولپنڈی اسلام آباد کی تمام تنظیموں کو الرٹ کردیا۔ ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق راولپنڈی کی تمام تحصلوں کے کارکنان کال کا انتظار کریں۔ جے یو آئی راولپنڈی کے مطابق کسی بھی وقت کال دی جاسکتی ہے تیاری رکھیں۔