اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جلسوں کی بجائے پارلیمان میں اپنی اکثریت ثابت کریں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان عدم اعتماد کی شکست سے بچنے کیلئے یا اس کا داغ دھونے کیلئے ہجوم گردی کا سہارا لے رہے ہیں،وزرا کے بیانات ہیں کہ رکن اسمبلی کو ہمارے ہجوم سے گزرنا ہوگا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ اس طرح کے اقدمات ہٹلر اپنے مخالفین کیلئے استعمال کرتا تھا، عمران خان اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جلسوں کی بجائے پارلیمان میں اپنی اکثریت ثابت کریں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر وہ ایوان کا اعتما کھوچکے ہیں تو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں ،اس وقت ہر اتحادی کو ایوان میں بھی اور عوام کی عدالت میں بھی فیصلہ کرنا ہے۔ لیگی رہنما نے کہاکہ پاکستان کے عوام اس مہنگائی کی حکومت سے عاجز آچکے ہیں ،وہ اس حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں،اگر کوئی بھی اس مہنگائی حکومت کو ووٹ دے گا اس اگلے الیکشن میں اس سے بدترین انتقام لے گا ۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...