ماسکو(این این آئی)روسی صدرپوتین نے کہا ہے کہ یوکرائن کے لیے فوجی امداد بغیر کسی نتیجے کے جاری نہیں رہے گی،یوکرین میں فوجی آپریشن اختتام تک جاری رہے گا۔روس کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام سفارتی طریقے مسدود ہوگئے ہیں اور اب ہمیں جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے۔ یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر نے فوجی آپریشن کے حوالے سے ایک تقریر میں وضاحت کی کہ یوکرین نے مغربی طاقتوں کی مدد سے ہمارے خلاف جارحیت کا منصوبہ بنایا۔ یوکرین کو ہمارے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والے محاذ میں تبدیل نہیں ہونے دیا جائے گا۔اپنی تقریر میں روسی صدر نے عندیہ دیا کہ روس کے پاس یوکرین پر حملے کے علاوہ قومی سلامتی کے تحفظ کا کوئی آپشن نہیں ہے اور یہ کہ مغرب یوکرین پر فوجی آپریشن کو ان کے ملک پر پابندیاں لگانے کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔پوتین نے انکشاف کیا کہ ان کے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی سطح میں اضافہ ہوگا مگرہم ان مسائل سے نمٹیں گے۔صدر پوتین نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ ڈونباس کے رہائشیوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کیف میں حکام پر جھوٹ پھیلانے اور ڈونیٹسک پر بمباری جاری رکھنے کا الزام لگایا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...