حکومت ملک بھر میں سائیکلنگ کے ایونٹس منعقد کرائے گی’ حسان خاور

0
233

لاہور( این این آئی )معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور سے سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کلیئر اور صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن عدنان احسان خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر پنجاب اور پاکستان کی سطح پر سائیکلنگ کے فروغ اور اس کے ساتھ صوبے میں سیاحت کی ترقی کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔حسان خاور نے کہا کہ حکومت پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے ملک بھر میں سائیکلنگ کے ایونٹس منعقد کرائے گی ۔ سیکرٹری معظم خان اور صدر عدنان احسان خان نے حسان خاور کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرانے پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔