اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن برملا ہارس ٹریدنگ کا اعتراف کر رہی ہے ، الیکشن کمیشن نوٹس لے ،پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار بن کر جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے، ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔ اپنے بیا ن میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں الیکشن کمیشن سے مودبانہ عرض کروں گا کہ اس کا نوٹس لے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر منتخب نمائندے کو ووٹرز کا احساس ہوتا ہے، ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہر منتخب نمائندہ محترم ہے وہ لاکھوں لوگوں کی نمایندگی کرتا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار بن کر جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن کا نہ جھنڈا ایک، نہ نظریہ اور نہ ایجنڈا ایک ہے، اپوزیشن کا یک نکاتی ایجنڈا، صرف وزیراعظم عمران خان کو ہٹانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جتنا نقصان جمہوریت کو آج ہورہاہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، میری نظرمیں چودھری برادران بڑے وضع دار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ مناسب وقت پر، درست فیصلہ کریں گے، ابھی دیکھنا ہے کہ عدم اعتماد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتاہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اس وقت غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اپنے اتحادیوں سمیت سب سے ملاقاتیں کررہے ہیں،ایم کیو ایم ہمارے محترم اتحادی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے ساڑھے تین سال سے وہ ہمارا بھرپور ساتھ دیتے آ رہے ہیں ، میں ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...