اسلام آباد (این این آئی)آسٹرین وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیساتھ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو وزیر خارجہ نے پاکستان تشریف آوری پر آسٹرین ہم منصب کو خوش آمدید کہا بعدازاں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان آسٹریا کو یورپی یونین کا اہم ملک گردانتا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آپ کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حال ہی میں وزیر اعظم نے آسٹریا کے چانسلر عزت مآب کارل نیہمر سے بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات کی مختلف جہتوں پر گفتگو کی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آسٹریا کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں قابل تجدید توانائی، سیاحت، ہاؤسنگ، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز، آسٹریا کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مراعات اور ٹیکس کی چھوٹ کے پیش نظر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں، ہمیں امید ہے کہ آسٹریا اس سال GSP سٹیٹس کے چوتھے دو سالہ جائزے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...