اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔درخواست مین سوال اٹھایا گیا کہ کیا الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو ختم کر سکتا ہے؟،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ انتخابی مہم سے متعلق الیکشن کمیشن کا آرڈر خلاف قانون ہے،صدارتی حکم نامے کے ذریعے پبلک آفس ہولڈر الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی، الیکشن کمیشن آرڈی نینس کے بعد انتخابی مہم پر پابندی نہیں لگا سکتا کیونکہ الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار نہیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا 10مارچ کا آرڈر اور 11مارچ کے نوٹسز کاالعدم قرار دیے جائیں۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...