اسلام آبادہائیکورٹ، ڈی چوک میں سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے کیلئے درخواست دائر

0
185

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی چوک میں سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔ جمعرات کودرخواست ایڈووکیٹ محمد آصف گجر نے دائر کی ۔درخواست میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،سیکرٹری وزارت داخلہ،چیف کمشنر،ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے،فریقین کو ریڈزون اور ڈی چوک کی سڑکیں بلاک کرنے سے روکا جائے۔ درخوراست میں کہاگیاکہ اسی عدالت نے سیاسی جماعتوں کو پریڈ گراونڈ میں احتجاج اور جلسوں کی اجازت دے رکھی ہے۔ درخواست میں فریقین عدالت عالیہ کے حکم پر عملدرآمد کروائیں،درخواست میں استدعا کی گئی ۔