نیویارک (این این آئی) انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ (ایچ آرڈبلیو)نے کہا ہے کہ پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کے جمہوری عمل کا احترام کیا جانا چاہئے، حکومت اور اپوزیشن کو اپنے حامیوں کو تشدد سے دور رکھنا چاہئے۔ ادارے کی ایشیاء کیلئے ایسویسی ایٹ ڈائریٹر پیٹریشیا گوسمین نے بیان میں کہاکہ پاکستان کے جمہوری ادارے ایک نئے خطرے کا سامنا کررہے ہیں۔ 8 مارچ کو اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کے لئے پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ہے۔ جواب میں حکومتی زعما کی طرف سے تشدد کی دھمکیاں دی گئیں اور 2 ارکان پارلیمان کو کچھ دیر کے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ صورتحال خطرناک تصادم سے دوچار ہونے کی طرف جارہی ہے۔ دستور پاکستان کے تحت قومی اسمبلی میں اکثریتی ارکان عدم اعتماد کے حق میں رائے دیتے ہیں تو وزیراعظم عہدے پر نہیں رہیں گے، حکومت نے 28 مارچ کو رائے شماری کرانے کا اعلان کیا ہے، 10 مارچ کو دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس پارلیمان کے ارکان کی رہائش گاہوں میں داخل ہوئی اور2 ارکان پارلیمنٹ کو اپوزیشن کے کئی کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔ پولیس نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے رضاکار بلااجازت پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہوئے تھے۔ ان تمام افراد کو چند گھنٹوں میں ہی رہا کردیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ چار دن بعد وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ”اپوزیشن پر خود کش حملے” کی دھمکی دی
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...