روس اور یوکرین معاہدے کے قریب پہنچ گئے،ترک وزیرخارجہ

0
207

انقرہ(این این آئی)ترکی نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین نے جنگ کو روکنے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت کی ہے اور دونوں متحارب فریق ایک معاہدے کے قریب گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود شاوش اوغلو نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقینا جاری جنگ کے دوران میں اس سے نمٹنا آسان بات نہیں جبکہ عام شہری ہلاک ہورہے ہیں لیکن ہم یہ کہنا چاہیں گے کہ اس کے باوجود بھی بات چیت میں پیش رفت ہورہی ہے اور فریقین ایک معاہدے کے قریب ہیں۔شاوش اوغلو نے کہا کہ ترکی دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن انھوں نے مذاکرات کی تفصیل بتانے سے انکارکیا اور ان کا کہناتھا کہ ہم ایک دیانت دارثالث اور سہولت کار کا کردارادا کرتے ہیں۔یوکرین کے صدرولودی میرزیلنسکی نے بار بار امن کی اپیل کی اور روس پر زوردیا کہ وہ حملے کے خاتمے کے لیے بامعنی مذاکرات کو قبول کرے۔