یوکرین میں تنازع کے آغاز کے بعد902شہری ہلاک،1459زخمی

0
241

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر(او ایچ سی ایچ آر)نے بتایا ہے کہ 19 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق نصف شب تک یوکرین میں روس کے حملے کے بعد 902 شہری ہلاک اور 1459زخمی ہوچکے ہیں۔میڈیارپوٹس کے مطابق او ایچ سی ایچ آر نے ایک بیان میں کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں دھماکا خیزموادچلانے والے ہتھیاروں مثلا بھاری توپ خانے سے گولہ باری اور راکٹ لانچ سسٹمز،میزائل اور فضائی حملوں سے ہوئی ہیں۔بیان کے مطابق یوکرین میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اصل تعداد کافی زیادہ سمجھی جاتی ہے کیونکہ او ایچ سی ایچ آرکی جنگ زدہ ملک میں موجود مانیٹرنگ ٹیم ابھی تک ماریوپول سمیت (روس کے)حملوں سے بری طرح متاثرہ شہروں سے ہلاکتوں کی ٹھیک اطلاعات موصول کرسکی اور نہ ان کی تصدیق کرسکی ۔