عاصم کی منگنی، ہانیہ کی مقبولیت میں اضافہ

0
217

کراچی (این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکارہ ہانیہ عامر کے سابق بوائے فرینڈ عاصم اظہر کی منگنی ہوتے ہی ہانیہ کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔گزشتہ روز عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا جس کے لیے اْنہوں نے سوشل میڈیا کا رْخ کیا۔عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اور میرب علی کی منگنی کی تصاویر شیئر کیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود ہانیہ عامر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 5 ملین یعنی 50 لاکھ ہوگئی ہے۔انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد ہانیہ عامر بھی پاکستان کی اْن اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہیں۔ہانیہ عامر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت اْن کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد ایک ہزار 314 ہیں جن میں اْن کی اپنی تصاویر، ویڈیوز اور مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 437 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اْن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔