دبئی ایکسپو2020میں بہترین پویلین کاایوارڈسعودی عرب کے نام

0
186

دبئی(این این آئی)دبئی ایکسپو2020 میں سعودی عرب کے پویلین نے نمائش کنندہ میگزین کی درجہ بندی کی بنیاد پربہترین پویلین کا ایوارڈ اور دو دیگراعزازی انعامات جیت لیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نمائش کنندہ میگزین طویل عرصے سیعالمی نمائشوں اور میلوں کا بنیادی جانچ کنندہ رہا ہے۔اس نے اس سال سعودی کو بڑے سوئٹس کے زمرے میں بہترین پویلین کا ایوارڈ دیا ہے۔ سعودی پویلین نے بہترین بیرونی ڈیزائن اور بہترین ڈسپلے کیدودیگر ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔