خدا پر توکل کیا جائے تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے’ نعمان اعجاز

0
199

لاہور(این این آئی) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہاکہ خدا پر توکل کیا جائے تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے ،میرے دور کے جو اداکار ہیں میں ان کے بارے میں اچھی طرح سے جانتا ہوں اور وہ بھی مجھ سے بخوبی واقف ہیں اور سب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے جونیئر زکے ساتھ محبت اور شفقت کار ویہ رکھتا ہوں ۔ ہم فنکار لوگ عام لوگوں کی نسبت زیادہ جذباتی ہوتے ہیں اور میرے خیال سے بنیادی طور پر فنکار بڑا حساس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میںنے ہمیشہ خدا کی ذات پر مکمل توکل کیا اور میں کبھی بھی مایوس نہیں ہوا۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ غمگین ہونے سے مصیبت نہیں ٹلتی اس لئے مشکل وقت میں بھی خوش رہتا ہوں ۔