اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منافق شخص مذہب کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نے اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کے روزگار پر ڈاکا مارا۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نے لاکھوں غریبوں کے گھر مسمار کئے ،کراچی سے اسلام آباد تک بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ نے برائی کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو روتی شکل بناکر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا، عمران کو کرسی کی لالچ اور اقتدار کی بھوک نے پاگل کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج لوگ عمران کی حکومت ختم ہونے کی دعائیں مانگ رہے ہیں، عمران خان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...