لندن /اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جلد از جلدوطن واپس پہنچا چاہتے ہیں ، جوں ہی ڈاکٹروں نے اجازت دی اگلی فلائٹ پر پاکستان پہنچ جاؤں گا ، نمبرز پورے ہیں ،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سنتوش کمار بگٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے نواز شریف سے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار بھی موجودتھے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ جلد وطن واپس پہنچنا چاہتے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ وہ ملک کی معاشی صورت حال پر سخت رنجیدہ ہیں ،معاشی زبوں حالی ، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے ، بلوچستان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مستحکم بلوچستان پرامن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے ،مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے عوام اور اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے بلوچستان اسمبلی سنتوش کمار بگٹی نے کاوی موساوی کی رپورٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے نے شریف خاندان کے شفاف کردارپر مہر تصدیق ثبت کردی ہے اور سی بات ثابت ہوگئی ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...