کراچی (این این آئی) سینئر اداکار نعمان اعجاز کا اپنے پیشے سے متعلق کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ اداکاری چھوڑنے کیلئے دعائیں مانگا کرتے تھے۔اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے حال ہی میں ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق نت نئی دلچسپ باتیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔نعمان اعجاز نے بتایا کہ کہ ‘وہ اپنا کام بڑے مذہبی طریقے سے کرتے ہیں، وہ ہمیشہ با وضو ہو کر اپنے کردار ادا کرتے ہیں اسی لیے کام میں ایمانداری خود ہی آ جاتی ہے، یہ اْن کے رب کا بڑا کرم ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘اْن کا کام کرنے کا انداز بڑا سخت ہے، انہوں نے کبھی اپنے بیٹے زاویار کو اداکاری سکھانے کی کوشش نہیں کی، اْن کی ٹیکنیکس اور انداز بہت الگ ہے، وہ کرداروں کو اپنے اوپر حاوی کر بیٹھتے ہیں۔’نعمان اعجاز نے کہا کہ ‘وہ کبھی بھی میک اپ نہیں کرتے، انہوں نے کبھی چہرے پر کوئی فلر نہیں کروایا ہے نہ ہی کوئی کریم لگائی ہے’۔نعمان اعجاز نے کہا کہ ‘آج سے 15 سے 16 سال اگر پیچھے کی بات کی جائے تو اْن پر ایک ایسا وقت آیا تھا کہ وہ جائے نماز پر کھڑے ہو کر باقاعدہ دعا مانگا کرتے تھے کہ اللہ مجھے اس کام سے نکال لے، بڑی دعائیں کی اور کافی سال تک یہ دعائیں کیں، اْنہیں لگتا تھا کہ اْن کے رب کو یہ کام اچھا نہیں لگتا’۔انہوں نے کہا کہ ‘پھر اْن کی ایک اللہ والے انسان سے بات ہوئی جنہوں نے اْن سے کہا کہ تم کون ہوتے ہو ایسا سوچنے والے، ہو سکتا ہے کہ اس پیشے کے ذریعے تم اللہ کے بندوں تک کوئی اچھا پیغام پہنچا سکو جو یہ پیشہ چھوڑ کر نہیں پہنچایا جا سکتا ہے’۔
مقبول خبریں
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...
وارنٹِ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ...
تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی...
ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا، چین سے آئی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے...
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان...
واشنگٹن (این این آئی)اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے...