ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن نے ورسٹائل اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابل خان کے نام ایک جذبات سے بھرپور خط تحریر کیا ہے، جس میں ان کے والد کو یاد کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین انسان اور اداکار قرار دیا۔امیتابھ بچن کا خط بابل نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر شیئر کیا۔لکھے گئے خط میں میں لیجنڈری اداکار نے کہا کہ دوستی موت کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے والد عظیم انسان تھے اور جو لوگ بھی ان سے ملے وہ انہیں بہت اچھے انسان کے طور پر یاد کرتے اور ان کی کمی بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں۔امیتابھ بچن کے اس خط پر ان کے دستخط کے علاوہ بابل خان نے پورا مواد اپنی پوسٹ میں شیئر کیا ہے۔خط میں امیتابھ بچن نے انہیں مائی ڈیئر بابل کہہ کر مخاطب کیا، جبکہ انہوں نے بابیل، ان کی والدہ سوتاپا سکدر اور چھوٹے بھائی آیان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...