تیل تنصیبات کو حملوں سے بچانے کے لیے ردعمل شروع کر دیا ہے، عرب اتحاد

0
215

صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے یا توانائی کی سلامتی کو متاثر کرنے والے حملوں کی موثر روک تھام کے لیے جوابی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ اپنے مقاصد کے حصول تک حوثیوں کے تیل کی تنصیبات پر حملوں کے لیے تحمل کے اعلی ترین معیارات کا استعمال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہاکہ یمن میں الحدیدہ اور صنعا میں خطرے کے ذرائع کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔عرب اتحاد نے مزید کہا کہ اس کا مقصد عالمی توانائی کے ذرائع کو دشمنانہ حملوں سے بچانا اور سپلائی چین کو یقینی بنانا ہے۔ حوثیوں کو اپنے معاندانہ رویے اور ابتدائی مرحلے کے فوجی آپریشن کے نتائج کو برداشت کرنا ہوگا۔یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحاد نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب یمنی فضائی حدود میں دو ڈرونز کو روکنے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ بمبار ڈرون طیارے سعودی عرب کی جانب روانہ کیے گئے تھے۔عرب اتحاد نے شہریوں سے کہا کہ وہ حوثی ملیشیا کی عسکری تنصیبات سے دور رہیں تاکہ انہیں فوجی آپریشن میں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ حوثی باغی خطرے کے ذرائع سے براہ راست نمٹیں گے۔ وہ شہریوں اور تیل کی تنصیبات کو ہونے والے نقصان سے بچائے گا۔