اسلام آباد(این این آئی)مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو 27 مارچ کے جلسے کے بعد بھی سرپرائز ملے گا۔ایک انٹرویومیں بابر اعوان نے کہا کہ ہمارے پاس سرپرائز بھی ہیں اور کارڈ بھی ہیں، وزیراعظم عمران خان جلسے میں سرپرائز شو کریں گے، اپوزیشن کو 28 مارچ کو بھی سرپرائز ملے گا۔بابر اعوان نے کہا کہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا کام ہے، حکومت کی جانب سے کوئی غیر جمہوری کام نہیں کیا جائے گا ہم آئین و قانون کے مطابق ہائوس چلا کر ان کو شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں رولز کے مطابق سب کو بولنے دیا جائے گا، اسپیکر اسمبلی میں کوئی غیرجمہوری کام نہیں کریں گے اور نہ کرنے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف بتائیں عدم اعتماد پیش کریں گے یا پھر دوائی کا بہانہ کریں گے، ہمارے 172 نمبرز پورے ہیں اتحادی ساتھ ہیں ہمیں چھوڑ کر نہیں گئے۔بابر اعوان نے کہا کہ ایک جتھا اور گروہ شاہراہیں بند کرنے کی کوشش کرچکا ہے، عدالت کا ہی حکم تھا کہ شاہراہیں بند نہیں کی جائیں گی، شاہراہ سری نگر بند کرنے کی کوشش توہین عدالت ہے، (آج) ہفتہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...