پاکستان کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

0
214

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب میں ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،حوثی حملوں کو سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے کامیابی سے روک کر تباہ کردیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان حملوں کوفوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔واضح رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی ایک بڑی کوشش ناکام بنادی گئی، حوثیوں نے 9 بارود بردار ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی جنہیں تباہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد نے کہا کہ حوثیوں نے پہلا حملہ جمعہ کی صبح 6 بارود بردار ڈرونز اور دوسرا جمعہ کی دوپہر 3 بارودی بردار ڈرونز کے ذریعے کیا، جنہیں ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔