لندن (این این آئی)برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار ہے بشرط یہ کہ روسی افواج یوکرین کی اراضی سے نکل جائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی خاتون وزیر خارجہ لیز ٹراس نے واضح کیا کہ اگر روس مکمل فائر بندی اور اپنی افواج کے کے انخلا پر آمادہ ہو جاتا ہے تو پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں۔ٹراس نے مزید کہا کہ کرملن کو یہ بھی وعدہ کرنا ہو گا کہ وہ مستقبل میں کسی اور جارحیت کا ارتکاب نہیں کرے گا یہاں تک کہ روس کی سیکڑوں شخصیات اور اداروں پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں ،کسی بھی نئے حملے کی صورت میں یہ پابندیاں دوبارہ عائد کی جا سکتی ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ یہ لوگ(روسی)بات چیت میں سنجیدہ ہیں اسی لیے میرا کہنا ہے کہ ہمیں امن کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہونے کی ضرورت ہے۔لیز ٹراس نے باور کرایا کہ روس پر پابندیوں اور یوکرین کو بھیجے جانے والے ہتھیاروں میں کئی گنا اضافے کی ضرورت ہے تا کہ مذاکرات کے دوران میں ماسکو پر دبائو ڈالا جا سکے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...