ممبئی(این این آی) بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے زمانہ طالب علمی کی شرارتوں سے مداحوں کو آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں اسکول میں بہت شرارتی تھا، ٹیچر مجھے شیطانی مسکراہت والا بچہ کہتی تھیں اور کسی بھی غلطی پر ڈانٹ سے بچنے کی کوششوں میں لگا رہتا تھا۔اداکار نے کہا کہ شرارت کرنے پر اگر میں ٹیچر کے سامنے مسکرا دوں تو مجھے معافی مل جاتی تھی، مجھے یاد ہے ایک بار میں نے اسکول لیب میں کچھ چیزیں پھاڑ دیں تو ٹیچر نے مجھے پکڑ لیا اور ڈانٹ سے بچنے کے لیے میں نے رونے کی اداکاری کرتے ہوئے بولا گھر میں ماں باپ بھی بری طرح پیش آتے ہیں اور آپ یہاں میرے ساتھ اس طرح کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے رونے کی اداکاری کے دوران سچ میں آنسو بھی آجاتے تھے جس کا مجھے ہمیشہ فائدہ ہوا، اس طرح میں ٹیچرز کی ڈانٹ سے بچ جاتا تھا۔خیال رہے کہ شاہ خان کے مداحوں کو ان کی نئی فلم ‘پٹھان’ کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے جس میں ان کے ہمراہ بالی ووڈ اسٹار دیپکا پاڈوکون اور جان ابراہم اپنے جلوے بکھیریں گے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...