کانگو میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،واقعہ کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ، ترجمان دفتر خارجہ

0
166

اسلام آباد (این این آئی)کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ واقعہ کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے ساتھ فرائض پر تعینات پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر 29 مارچ کو ایک آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہیلی کاپٹر میں 6 پاکستانی فوجیوں سمیت اقوام متحدہ کے 8 امن دستے سوار تھے،واقعہ کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ واقعہ کے متاثرین کے ساتھ اپنی گہری اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزارت خارجہ اور نیویارک میں پاکستان کا مستقل مشن میتوں کی جلد از جلد وطن واپسی اور حادثے کی تفصیلات کے لیے اقوام متحدہ کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو چھ دہائیوں پر محیط اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنی دیرینہ اور مسلسل شراکت پر فخر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 1960 کے بعد سے ہمارے 200,000 سے زیادہ فوجیوں نے دنیا کے تقریباً تمام براعظموں میں اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں بہادری کے ساتھ خدمات انجام دیں