اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی دعوت کے باجود خالد مقبول صدیقی نے کابینہ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دھمکی آمیز خط اینکر پرسنز کو دکھانے کے اعلان پر وفاقی کابینہ کے ارکان نے تشویش کا اظہار کیا اور خط پہلے کابینہ ارکان کو دکھانے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان کی تشویش پر وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ارکان کو خط دکھانے کا فیصلہ کیاگیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان سے خالد مگسی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا تھا لیکن دونوں کی اجلاس میں موجودگی ممکن نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے مصروفیت کے باعث اجلاس میں آنے سے انکار کردیا جبکہ خالد مگسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں پارلیمانی لیڈرز کو وزیراعظم نے خط دکھانے کیلئے اجلاس میں مدعو کیا تھا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...