اسلام آباد (این این آیئ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کانے کہا ہے کہ پاکستان اس موڑ پر آگیا ہے اسے بچالو یا خدا حافظ کہہ دو،پاکستان بہت نازک صورتِ حال سے دو چار ہے،عدالتیں غیر جانب دار ہوتی ہیں، احتجاج کی کال دینے والا عدالت پر دبائو ڈال رہا ہے،چوہدری سرور اور علیم خان ہی نہیں، ایک ایک وزیر بولے گا، قوم کے سامنے ان کی شکلیں آئیں گی تو پتہ چلے گا کتنے گھنائونے کردار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جب سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی ،ہر دن پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہوتا گیا ،انہوں نے سیانی بلی کھمبا نوچے والا کام کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آئین کی پامالی کی ،اب جشن کے بعد احتجاج کی کال دی ہے ، کس کے خلاف احتجاج کرینگے ، کیا یہ عدالت اور اداروں کے خلاف احتجا ج کرینگے ؟۔ انہوںنے کہاکہ خودکش حملہ وزیراعظم اور پی ٹی آئی نے پاکستان پر کیا ہے ،اب عدالت کو دیکھنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عام صورتحال میں قانون کی دیوی کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوتی ہے لیکن اب پٹی کو اتار کر دیکھنا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک ادارے کا کام نہیں سب کو مل کر آگے لیکر چلنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ فیصلہ ہونا ہے کہ سپیکر کی رولنگ کے مطابق تمام اپوزیشن غدار ہے،کہیں تو اس معاملے کو روکنا ہو گا۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ سب ٹھیک ہیں،یہ کہوں گا یہ پاکستان پر سونامی ہے اب عدالت ہی پاکستان کو بچائے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...