کراچی(این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام ‘پیارے رمضان’ میں شرکت کی اور ہوسٹ رابعہ انعم کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔پروگرام کی میزبان نے شائستہ لودھی سے مختلف سوالات کیے جن میں سب سے پہلے اْن سے پوچھا گیا کہ اگر کچھ شخصیات کے گھر آپ کو جانے کا موقع ملے تو ساتھ کیا لے کر جائیں گی۔بلاول بھٹو کا نام سْن کر شائستہ لودھی نے مٹھائی لے جانے کا کہا جبکہ نوازشریف کے گھر دستانے، اداکارہ وینا ملک کے گھر خوشبو اور شیخ رشید کے گھر مزے دار کھانا لے جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔شائستہ لودھی نے بتایا کہ وہ ایک بار اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخ رشید کے گھر گئیں تو انہوں نے مزیدار کھانے کھلائے تھے۔علاوہ ازیں جب اْن سے پوچھا گیا اگر بطور صحافی کسی سے سوال پوچھنے کا موقع ملے تو نام کے حساب سے کس سے کیا سوال پوچھیں گی۔اس پر اداکارہ کے سامنے جب جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام لیا گیا تو انہوں نے ایک منٹ کی تاخیر کیے بغیر اپنا سوال سامنے رکھا۔انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں گی کہ ‘سر کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ آپ صدر بن سکتے ہیں؟۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...