مکہ مکرمہ(این این آئی)رمضان المبارک کے مہینے میں مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کی مسلسل آمد کے ساتھ ادارہ برائے رہ نمائی اور ارشاد کے امور جس کی نمائندگی قرآن پاک کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کی ہے نے قرآن کے نئے مطبوعہ نسخوں کے ساتھ شیلف اور الماریاں فراہم کی ہیں۔ شاہ فہد کمپلیکس کی طرف سے قرآن پاک کی طباعت کے بعد ان کی بیس ہزار کاپیاں زائرین اور نمازیوں کے لیے مسج حرام میں رکھی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ادارہ برائے رہ نمائی اور ارشاد نے مقدس مہینے کے دوران معتمرین کی خدمت کے لیے مسجد حرام کے لیے20 ہزار نسخے مختص کیے۔قرآن اور کتب کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب غازی الذبیانی نے وضاحت کی کہ انتظامیہ نے نابینا افراد کے لیے بریل قرآن کے متعدد قرآنی نسخوں کے ساتھ شیلف اور الماریاں بھی فراہم کی ہیں اور تراجم والے قرآن فراہم کیے ہیں۔ تراجم والے قرآن پاک میں انگریزی، اردو اور انڈونیشیائی زبانوں کے تراجم شامل ہیں۔قرآن پاک کے بڑے سائز کے نسخے بھی مسجد حرام میں فراہم کیے گئے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن پاک اور بریل قرآن کے الفاظ کے ساتھ ساتھ آسان تشریحات فراہم کرنے اور ان کی تجدید کا عمل جاری ہے تاکہ بیت اللہ کی زیارت کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور اپنا وقت اس کام میں لگا سکیں۔ جس سے ان کو فائدہ ہو۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...