اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ اہے کہ شاہ محمود قریشی سپریم کورٹ کے باہر باتیں بنانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اندر جا کر جواب دیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں جائیں اور سوالات کے جواب دیں ، جعلی خط کی تخلیق کے وہ مرکزی کردار بتائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم ان کی تقریریں نہیں سننا چاہتی، عدالت کے اندر جائیں اور ثبوت دکھائیں۔ انہوںنے کہاکہ عالمی سازش کی تمام افسانہ نگاری شاہ محمود قریشی کی نگرانی، سرپرستی اور سہولت کاری سے ہوئی،۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اور ان کے حواریوں نے آئین توڑا، آئین کے خلاف بغاوت کا جرم کیا،آرٹیکل 6 کے تحت سب کا ٹرائیل ہو گا اور عبرت کا نشان بنائیں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...