پاکستان کے آئین کو انصاف چاہیے ،شیری رحمن

0
214

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کو انصاف چاہیے ، غدار کا پر چہ کون بانٹ رہا ہے ، عمران خان کے حواری فصلی بٹیروں کی طرح اڑنے لگے ،یہ پاکستان کے سرمایہ کو باہر لیکر جارہے ہیں ، ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اتوار سے پورا ملک ایک آئینی بحران کا شکار ہے اور عدالتی فیصلے کا منتظر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ”کو ” کیا ہے ،ججز وہی کرینگے جس کیلئے پورا ملک سانس روک کر انکی طرف دیکھ رہا ہے ،پانچ منٹ میں آئین معطل ہوا اسمبلی تحلیل ہوئی ،یہ بدترین آمروں نے بھی نہیں کیا ،غدار بھی منتظر ہے کہ ان کا کوئی فیصلہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت جو آمریت مسلط کی گئی ہے،اسکو ہٹائیں گے ،ہم الیکشن لاز میں ترمیم کر کے ہم آگے بڑھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں جو تماشا ہوا سب نے دیکھا ،اراکین کو اسمبلی میں نہیں جانے دیا گیا ،اس رواج کو فروغ نہ دیا جائے ،ہمیں انصاف چاہیے،پاکستان کے آئین کو انصاف چاہیے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہہماری خواہش تھی عوام اور آئین کا جلد فیصلہ ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ چار اپریل کو پیپلز پارٹی کے ساتھ جو ہوا سب کو پتہ ہے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں خار دار تاریں لگا آمریت کے دور میں ایسا نہیں ہوا ،پی ٹی آئی چاہتی ہے اس ملک میں خانہ جنگی ہو ،ہم یہ نہیں چاہتے ایسا ہو۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں غدار کہا گیاہے،اس ایوان کا تقدس بری طرح پامال کیا گیا ،ہمیں بتایا جائے کہ ہم غدار ہیں ان کے شواہد لائیں یہ کون ہوتے ہیں غدار کا پرچہ کون بانٹ رہا ہے ،ہم دیکھیں گے قانون و انصاف کون کرتا ہے