سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی سرپرائز کی گنجائش نہیں، اختر مینگل

0
250

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن رہنما اختر مینگل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی سرپرائز کی گنجائش نہیں ہے اور ووٹنگ میں پتا چل جائے گا کہ کس کے پاس کتنے نمبر ہیں۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی وہ کرتے آئے ہیں مزید خلاف ورزی کریں گے تو آرٹیکل چھ کے زمرے میں آجائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پہلے بھی جو سرپرائز دئیے ہیں اس کے منفی اثرات ہوئے،کوئی بھی سرپرائز ان کے سیاسی کفن میں آخری کیل ہوگا۔