سرپرائز کا اعلان ماضی میں ہوا جس کا نتیجہ صفر نکلا، سید امین الحق

0
364

اسلام آباد (این این آئی)ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ سرپرائز کا اعلان ماضی میں ہوا جس کا نتیجہ صفر نکلا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امین الحق نے کہا کہ آئین اور قانون کی پابندی فرض ہے، آئین کہتا ہے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد ووٹنگ کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سرپرائز کا اعلان ماضی میں ہوا جس کا نتیجہ صفر نکلا ۔ انہوںنے کہاکہ احتجاج ہر جمہوری پارٹی کا حق ہے۔