اسپیکر صاحب موقع سے فائدہ اٹھائیں اور سلیکٹیڈ وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہ چلیں ،شہباز شریف

0
198

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب موقع سے فائدہ اٹھائیں اور سلیکٹیڈ وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہ چلیں ، عدالت عظمیٰ نے آپ کے وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیکر نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کا مستقبل تابناک بنا دیا،اگر سازش کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی۔ ہفتہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ساڑھے دس بجے قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ کارروائی شروع ہونے سے قبل ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کی وفات پانے والی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ کا تابناک دن تھا جب عدالت عظمیٰ نے آپ کے وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا اور نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کا مستقبل تابناک بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس کیلئے متحدہ اپوزیشن کی پوری قیادت اور قوم کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کی جدو جہد کے نتیجے میں یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ آپ سپریم کورٹ کے حکم کے تابع ایوان کی کارروائی چلائیں کیوں کہ یہ ایوان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے اور آئینی اور قانونی طریقے سے ایک سیلیکٹیڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جو ماضی میں ہوگیا ہوگیا، آپ آئین و قانون اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیلئے کھڑے ہوجائیں اورصحیح معنوں میں اسپیکر کا کردار ادا کر کے تاریخ میں سنہرے حروفوں میں نام لکھوالیں، اس موقع سے فائدہ اٹھا لیں سلیکٹڈ وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہ چلیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا واضح ہے