اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی آئی ایس پی آر سمیت تمام ریاستی اداروں نے توثیق کی،سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے،یہ لوگ بیرونی آقاؤں کے ساتھ مل کر عمران خان کی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میںانہوںنے کہاکہ میں نے کوئی آئین نہیں توڑا بلکہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور پوری قوم نے میرے فیصلے کو سراہا۔انہوںنے کہاکہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت حکومتیں بدلیں تو ایک محب وطن پاکستانی کیا قدم اٹھائے۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ جنہوں نے مارشل لاء لگایا انہوں نے غلط کیا لیکن ہماری جمہوری حکومت ہے، عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پتا ہے کہ سازش ہو رہی ہے، حکومت نے کمیشن بنایا ہے، بیرونی آقاؤں کی غلامی کرتے ہوئے حکومت بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں نے پاکستان کی خاطر رولنگ دی، ساری زندگی اس پر فخر کروں گا۔قاسم سوری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے جو فیصلے دئیے آئی ایس پی آر سمیت تمام ریاستی اداروں نے اس کی توثیق کی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آرٹیکل 5 اور میری رولنگ کی طرف گئی ہی نہیں، سپریم کورٹ کے ججز بھی محب وطن ہیں اگر خط دیکھتے تو وہ بھی یہ ہی فیصلہ کرتے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...