اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا واحد حل الیکشنز ہیں،الیکشن نہیں کرائیں گے تو جھاڑو پھر جائے گا،ادارے زیادہ دیر نیوٹرل نہیں رہ سکتے، سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آف کورس کہہ تو رہی ہے حکومت کہ ہم سرپرائز دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی کام ہوگا اور جمہوری و سیاسی سوچ پر بھی کام ہوگا۔انہوںنے کہاکہ بڑے تشویشناک، خوفناک اور پریشان کن حالات ہیں، اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے، بعض عقل کے اندھے دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،وہ آنکھیں کھولیں، یہ لڑائی ختم ہونے والی نہیں، اس کا انجام کچھ بھی ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ جن پر فرد جرم لگنی تھی یہ باپ بیٹے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں جو ملزم ہیں مختلف کیسز ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر اس ملک میں فرد جرم کے امیدوار وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنیں گے تو من حیث القوم ہمیں دیکھنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ گلی محلے میں لڑائی بڑھتی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن نہیں کرائیں گے تو جھاڑو پھر جائیگا، لڑائی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ کوئی بڑا حادثہ بھی ہوسکتا ہے،بڑی تعداد میں دہشتگرد بھی اس ملک میں داخل ہوچکے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ لوگ پاکستان کے اداروں کے بارے میں غلط باتیں کررہے ہیں،سیاسی ٹینشن کا پارہ بڑا ہائی ہے، سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلآخر الیکشن کرنا ہوں گے کیونکہ شفاف الیکشن پاکستان کی ضرورت ہیں، اپوزیشن کوبھی شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ادارے نیوٹرل ہیں لیکن بہت عرصے تک نیوٹرل نہیں رہ سکتے، پاکستان کی سالمیت کا سوال ہے، ملکی سالمیت اداروں کوبہت عزیز ہے، وہ نیوٹرل ہیں اور رہناچاہیے مگر پاکستان کے آگے کوئی چیز نیوٹرل نہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...