ریحام خان کی پارلیمنٹ ہائوس آمد ، اپوزیشن رہنمائوں کے ساتھ سیلفیاں ، ایوان کی کارروائی بھی دیکھی

0
171

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مہمان گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی دیکھی ، پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن رہنمائوںکے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتیں رہیں ۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی پہنچیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔ ریحام خان نے پارلیمنٹ ہائوس میں مختلف اپوزیشن رہنمائوں کے ساتھ ملاقات کے علاوہ سلفیاں بھی بنوائیں ۔ ریحام خان نے مہمان گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی بھی دیکھی ۔