کوئی ہماری مانے یا نہ مانے آئین تو ہماری مانتا ہے، آصف علی زر داری

0
255

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ کوئی ہماری مانے یا نہ مانے آئین تو ہماری مانتا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ آج جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کرکے جائیں گے۔سابق صدر نے صحافی کے سوال پر کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ پہلے سے تو بہتر ہے۔انہوںنے کہاکہ کوئی ہماری مانے یا نہ مانے آئین تو ہماری مانتا ہے۔