و زیراعظم کی پاکستان کی عوام کو اقتدار کی پرامن منتقلی پر مبارکباد

0
252

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کی عوام کو اقتدار کی پرامن منتقلی پر مبارکباد پیش کی ہے۔انھوں نے ایک ٹوئٹر تھریڈ میں کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ آج ہمارے تمام ادارے آئین کی پاسداری کو رہنما اصول سمجھتے ہیں۔انھوں نے لکھا کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ باہمی احترام، امن اور برابری کی بنیاد پر اپنے روابط میں بہتری لانے کی کوشش کرتے رہیں گے،ہماری توجہ مہنگائی کا مقابلہ کرتے ہوئے منجمد معیشت کو دوبارہ چلانا ہے۔