ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں اداکار وکی کوشال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کترینہ کیف کی ایئرپورٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر مداح اْن کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔بالی ووڈ کی باربی ڈول ایئرپورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے زیب تن کیے نظر آئیں جبکہ عموماً وہ اس طرح کے ملبوسات زیب تن نہیں کرتیں، لباس کی وجہ سے پرستاروں نے اندازہ لگایا کہ اداکارہ جلد خوشخبری سنائیں گی۔مداحوں کی جانب سے اداکار جوڑے کو پیشگی مبارک باد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور وہ نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اگر کترینہ واقعی حاملہ ہیں تو یہ بہت بڑی خوشخبری ہے، دنیا میں ان کی جیسی کوئی دوسری اداکارہ نہیں ہیں۔ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ مجھے صرف کترینہ کیف کی وجہ سے بالی ووڈ میں دلچسپی ہے۔اس ضمن میں کترینہ کیف یا وکی کوشال کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں آئی ہے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...