رنبیر جوتا چھپائی کی رسم پر ایک لاکھ روپے ادا کریں گے

0
311

ممبئی (این این آئی)بھارتی اسٹار عالیہ بھٹ سے شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے رنبیر کپور جوتا چھپائی کے کی رسم میں کتنے لاکھ دیں گے؟ اس سے متعلق دلچسپ معلومات سامنے آگئی۔ جب سے اسٹار جوڑی کی شادی کی خبر منظرِ عام پر آئی ہے اس کے بعد سے لے کر شادی کے مقام، عروسی جوڑے اور رسومات سے متعلق مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں۔ تاہم اب رنبیر کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ اپنے جوتا چھپائی کی رسم پر ایک لاکھ روپے ادا کریں گے۔ اس مزیدار رسم سے متعلق بھارتی میڈیا یوں رپورٹ کر رہا ہے کہ رنبیر نے اپنی سالیوں کو ایک لاکھ روپے تک ادا کریں گے، جس کا بجٹ مختص کرلیا گیا ہے۔