کیف (این این آئی)یوکرین کے صدرولودیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ تفتیش کاروں کو ان علاقوں میں عصمت ریزی کے سیکڑوں واقعاتکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،جن پر حال ہی میں روسی فوجیوں نے قبضہ کر لیاتھا۔ان میں چھوٹے بچوں پر جنسی حملے بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے ویڈیو لنک کے ذریعے لتھووینیا کے قانون سازوں کو بتایا کہ قابضین سے آزاد ہونے والے علاقوں میں روسی فوجیوں کے جنگی جرائم ریکارڈ کیے جارہے ہیں ان کی تحقیقات جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ نئی اجتماعی قبریں قریباروزانہ دریافت کی جارہی ہیں۔ندی نالوں اورتہ خانوں میں لاشیں ملی ہیں۔متاثرین کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں ، شہادتیں جمع کی جا رہی ہیں۔ہزاروں متاثرین ہیں۔ تشدد کے سیکڑوں واقعات رونما ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عصمت ریزی کے سیکڑوں واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ان میں کم عمرلڑکیوں اور بہت چھوٹے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کہ کم سن بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔لتھووینیا کے صدرگیتانس نوسیڈا نے اس آخری دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس سے بڑی دہشت کا تصور کرنا محض ناممکن ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...