یوکرین میں روسی کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق نہیں کرسکتے،امریکا

0
400

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے ایک سینئر دفاعی عہدہ دار نے کہا ہے کہ پینٹاگون یوکرین میں روسی افواج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی فی الوقت تصدیق نہیں کرسکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے شہرماریوپول میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات کے بارے میں پوچھے جانے پر عہدہ دار نے کہا کہ ہم اس پر غور کر رہے ہیں لیکن فی الوقت ہم ان اطلاعات کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔انھوں نے کہاکہ سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ہم وہاں موجود نہیں اور ہم نہیں جانتے کہ کچھ استعمال کیا گیا تھا یا نہیں۔یہ مشکل چیزیں ہیں جب آپ زیادہ قریب نہ ہوں۔امریکی عہدہ دار نے اندازہ لگایا کہ روس کے پاس اب یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے جمع ہونے والی جنگی طاقت 80 فی صدسے زیادہ ہیاور روسی افواج اب منجمد جھیلوں یا تالابوں کا استعمال کرنے کے بجائے موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہموار پکی سڑکوں پر رہنے پرمجبورہیں۔اس امریکی عہدہ دارکاکہنا تھا کہ جہاں تک ڈونبس کے قریب قریبا آٹھ میل لمبے روسی قافلے کا تعلق ہے تو یہ ازیوم سے قریبا 40 میل شمال میں ہے۔وہ (روسی فوجی)جنوب کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن کیا اب وہ ازیوم جا رہے ہیں،میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔