اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سابق حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث ملک میں لوڈ شیڈنگ ہے، ملک میں اس وقت 35 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس میں 6 ہزار میگا واٹ ہائیڈل پاور سے حاصل ہوسکتے ہیں،پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس نہیں چلائے جاسکے اور کئی پلانٹس گیس اور تیل کی وجہ سے بند پڑے ہیں ۔ہفتہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ وزارت پٹرولیم اور وزارت پاور کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں معلوم ہوا کہ ملک میں 35 ہزار میگاواٹ بجلی کی استعداد موجود ہے جس میں 6 ہزار میگاواٹ پن بجلی کی استعداد ہے۔ پن بجلی سے ہٹ کر بھی ہماری استعداد اتنی ہے کہ پورے ملک کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے۔ بدقسمتی سے جو پلانٹ سی پیک کے نتیجے میں لگے وہ زیادہ تر کوئلہ، سولر اور ونڈ پر مبنی تھے جبکہ 5 ہزار میگاواٹ ایل این جی کی بنیاد پر لگائے گئے۔ ان میں سے ایک پلانٹ 2019ئ میں چلنا تھا جس کی استعداد 1250 میگاواٹ تھی، یہ منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا کیونکہ اس کا فنانشل کلوز نہیں ہوا۔ یہ 10 ارب سے زیادہ کا منصوبہ تھا، سابق حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی اس کے حواریوں نے اس پر توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ جو نئے پلانٹ لگے ہیں وہ گیس اور تیل نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ ایسی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، ملک میں گیس نہیں ہے،ہم تیل کے معاملات بھی دیکھ رہے ہیں۔ متعلقہ وزارتوں کے ساتھ اجلاس میں ، میں نے ان سے پوچھا کہ جب گیس تین ڈالرفی یونٹ پرتھی تو آپ نے کیوں نہیں خریدی۔ آج وہ قیمت 30سے 35 ڈالر فی یونٹ پر ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...