اسلام آباد(این این آئی) سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیںوزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر پرتپاک مبارک دی۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہبازشریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر پْرجوش نیک تمنائوںاورخیرسگالی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کی طرف سے تہنیت پر شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ گہرے مراسم استوار کرتے ہوئے کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انتہائی گرمجوش اور دوستانہ بات چیت کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی بصیرت افروز قیادت میں سعودی عرب میں حیرت انگیز ترقی اور بہتری کے حصول پر زبردست ہدیہ تبریک پیش کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان استوار برادرانہ تاریخی تعلقات جوگزشتہ سات دہائیوں پر محیط سٹرٹیجک تعلقات کا طرہ امتیاز رہے ہیں، کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے ان تعلقات کو نئی بلندیوں اور رفعتوں سے ہمکنار کرنے کے اپنی حکومت اور اپنے ذاتی پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دوطرفہ اور عالمی فورمز کی سطح پر تاریخی حمایت اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا جبکہ سعودی ولی عہد نے یقین دلایا کہ سعودی عرب ہمہ وقت پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہے گا۔ وزیراعظم اور ولی عہد نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو متنوع اور مزید مضبوط بنانے خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔سعوی ولی عہد نے وزیراعظم کو اپنی اولین فرصت میں سعودی عرب کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ سعودی ولی عہد کی فراخ دلانہ دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے ولی عہد کو پاکستان کا’ سٹیٹ وزٹ ‘کرنے کی دعوت بھی دی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...