لاہور( این این آئی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں چوہدری پرویزالٰہی کے امیدوار ، ان کے پرائیویٹ سکیورٹی چیف، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت 15 اراکین پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے حکم پر سابق ایس پی اور ریٹائر میجر فیصل مبینہ طور پر کچھ نجی افراد کو لے کر ایوان میں داخل ہوئے ،انہوں نے پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران کا لباس پہنا ہوا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیشرفت سے باخبر ایک عہدیدار نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے فوٹیج کی جانچ کی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ پرویز الٰہی کے چیف سکیورٹی افسر ریٹائرڈ میجر فیصل چند افراد کے ساتھ پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی وردی میں ایوان میں داخل ہوئے تھے۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی سفارش پر، انہیں 15 سال قبل پنجاب پولیس میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا۔بعد ازاں جب مسلم لیگ (ن)کے دور حکومت میں ان کا معاہدہ ختم کر دیا گیا تو پرویز الٰہی نے انہیں اپنا چیف سکیورٹی افسر رکھ لیا وہ تب سے چوہدریوں کے ساتھ ہیں۔ڈپٹی سپیکر دوست مزاری اور پولیس کی تحقیقات میں پرویز الٰہی اور سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے علاوہ 14 اراکین سمیت دیگر افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق 14 اراکین اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر تنویر، واثق قیوم عباسی، ملک تیمور مسعود، خیال احمد کاسترو، محمد وارث عزیز، عمر فاروق، شہباز احمد، شامل ہیں۔ملک ندیم عباس، مہندر پال سنگھ، محمد رضوان، محمد ندیم قریشی، محمد علی رضا خان خاکوانی، اعجاز خان اور شجاعت نواز شامل ہیں۔انہوں نے مبینہ طور پر پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو مارا پیٹا، ان سے بدتمیزی کی اور ان پر تشدد کیا۔ایک سرکاری دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ ان مشتبہ افراد نے دوست مزاری کو زد و کوب کا نشانہ بنایا اور انہیں لاتوں اور مکوں سے مارنے کی کوشش کی
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...