لاہور( این این آئی)نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حلف برداری کی تقریب منعقد نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔درخواست میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیاہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گورنر رولز آف پروسیجر کے رول 21 کے تحت معلومات حاصل کرنے کے بعد منتخب وزیر اعلی سے حلف لیتے ہیں،آئینی کنونشنز کی خلاف ورزی آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے سابق عہدیدار اور پرانے کارکنہیں،گورنر صوبے میں آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔گورنر پنجاب حلف نہ لے کرآئینی احکامات سے روح گردانی اور پارلیمنٹ کی روح کی تضحیک کے مرتکب ہو رہے ہیں،بحران پیدا کر کہ صوبے کی عوام کو مزید معاشی اور سیاسی بحران سے دوچار کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گورنر کا دفتر وفاق اور اتحاد کی علامت ہے، اس کا بنیادی مقصد آئین کی حفاظت اور صوبائی ایگزیکٹو کی سربراہی ہے۔ ۔پنجاب اسمبلی کے سیشن میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلی کے طور پر منتخب کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی گورنر ہائوس کو موصول ہو چکا ہے ،درخواست گزار کے پاس اس معزز عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔استدعا ہے عدالت گورنر پنجاب کو نو منتخب وزیر اعلی پنجاب سے حلف لینے کے احکامات جاری کرے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...