عمران خان کیخلاف کسی بھی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائیگی، بدعنوانی کا کیس آیا تو تحقیقات ضرور ہونگی ،رانا ثناء اللہ

0
198

اسلام آباد (این این آئی) نئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف کسی بھی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائیگی، بدعنوانی کا کیس آیا تو تحقیقات ضرور ہونگی ،عمران خان فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی گئی ،عمران خان کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی انٹیلی جنس اطلاعات نہیں ،راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کی اطلاع ملی ہے اس پر تحقیقات ہونگی، دہشتگردی کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اور مختصر المدتی پالیسیاں وضح کی جائیں گی، سوشل میڈیا پر پابندیاں نہیں لگائیں گے ،اسے ریگولیٹ کریں گے،مجھ پر منشیات کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے انکی تحقیقات کی جائیں گی،یف آئی اے میں اصلاحات کریں گے اور اسے سیاسی انتقامی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ منگل کو حلف اٹھانے کے بعد ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف کسی بھی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ اگر عمران خان کیخلاف بدعنوانی کا کوئی کیس آیا تو پہلے اسکی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی انٹیلی جنس اطلاعات نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کی اطلاع ملی ہے اس پر تحقیقات ہونگی۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اور مختصر المدتی پالیسیاں وضح کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر پابندیاں نہیں لگائیں گے بلکہ اسے ریگولیٹ کریں گے۔