اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹراور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان اور فواد چوہدری کے حکومت کے خاتمے بارے الگ الگ بیانات نے ”بیرونی سازش”کے بیانیہ کو دفن کر دیا ۔ شیری رحمن نے اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ایک دن امریکی وفد نے عمران خان سے ملاقات کی، دوسرے دن سابق وزیر نے کہا کہ ایسٹبلشمنٹ سے خراب تعلقات کی وجہ سے حکومت سے باہر ہیں، ان دو واقعات نے جھوٹ پر مبنی”بیرونی سازش”کے بیانیہ کو دفن کر دیا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ کیا عمران خان اب امریکی انتظامیہ کو غلطی درست کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہستہ آہستہ تحریک انصاف کا ”صاف چلی شفاف چلی”بیانیہ بھی بے نقاب ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ توشا خانہ کے بعد اب ہیلی کاپٹر اسکینڈل سامنا آیا ہے، کفایت شعاری کا نعرہ لگا کر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ انہوںنے کہاکہ بنی گالا سے ایوان وزیراعظم کے ہوائی سفر پر عمران خان نے عوام کے 98 کروڑ روپے خرچ کئے، اقتدار کے نشے میں یہ لوگ کہتے تھے ہیلی کاپٹر کا خرچ 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوسری طرف عمران خان کا یومیہ ہیلی کاپٹر کا خرچہ 8 لاکھ روپے سے زائد تھا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...